176

اسکول بند کرنا بڑا مشکل فیصلہ ہے، شفقت محمود

وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود کا کہنا ہے کہ کورونا صورت حال میں ہم نے کئی اقدامات کیے، اسکول بند کرنا بڑا مشکل فیصلہ ہے۔

شفقت محمود نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تعلیمی اداروں میں تدریس اور آن لائن تعلیم میں فرق ہے، وزارت تعلیم کی خواہش ہے کہ تعلیمی ادارے کھلے رہیں۔
انہوں نے کہا کہ آن لائن تدریس میں وہ باتیں نہیں ہوتیں جوکلاس روم میں ہوتی ہیں،24 مارچ کو دوبارہ میٹنگ ہے، اجلاس میں جائزہ لیں گے تعلیمی ادارے کھولنے ہیں یا نہیں۔

اس سے قبل وفاقی وزیر تعلم شفقت محمود نے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں کہا تھا کہ کورونا کی تیسری لہر تشویشناک ہے، این سی او سی کے اجلاس میں تعلیمی ادارے کھلے رکھنے یا مزید بندش سے متعلق فیصلہ کیا جائے گا۔
وزیر تعلیم نے کہا کہ اجلاس میں تعلیمی ادارے کھلے رکھنے یا مزید بندش سے متعلق فیصلہ کیا جائے گا۔

شفقت محمود نے کہا کہ طلبا، اساتذہ اور دیگر اسٹاف کی صحت اولین ترجیح ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں