107

آلودگی: لاہور آج تیسرے نمبر پر

آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں ملک کا دوسرا بڑا شہر لاہور آج تیسرے نمبر پر ہے۔
ایئر کوالٹی انڈیکس کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق لاہور کی آلودہ فضاء میں پرٹیکیولیٹ میٹرز کی تعداد 194 تک جا پہنچی ہے۔
اس فہرست میں روس کا شہر کرسنایرسک 340 پرٹیکیولیٹ میٹرز کے ساتھ پہلے اور بھارتی دارالحکومت دہلی 195 پرٹیکیولیٹ میٹرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔
ایئر کوالٹی انڈیکس کی پاکستانی شہروں کی آلودگی کے اعتبار سے جاری کردہ فہرست میں رائے ونڈ241 پرٹیکیولیٹ میٹرز کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے۔
اس فہرست میں بہاولپور 227 پرٹیکیولیٹ میٹرز کے ساتھ دوسرے، فیصل آباد 203 پرٹیکیولیٹ میٹرز کے ساتھ تیسرے اور لاہور چوتھے نمبر پر ہے۔
ایئر کوالٹی انڈیکس کی درجہ بندی کے مطابق 151 سے 200 درجے تک آلودگی مضرِ صحت ہے۔
ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق 201 سے 300 درجے تک آلودگی انتہائی مضرِ صحت ہے، جبکہ 301 سے زائد درجہ خطرناک آلودگی کو ظاہر کرتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں