163

بورے والا: بچوں کی لڑائی میں کلہاڑیاں چل گئیں، 10 افراد زخمی

پنجاب کے شہر بورے والا میں بچوں کی معمولی لڑائی پر بڑے بھی کود پڑے جس کے دوران ڈنڈوں اور کلہاڑیوں کے وار سے 3 خواتین سمیت 10 افراد زخمی ہوگئے۔

بورے والا کے نواحی گاؤں میں گلی میں کھیلتے بچے کسی بات پر لڑ پڑے، جس میں بڑے بھی کود پڑے۔
دونوں جانب سے ڈنڈوں اور کلہاڑیوں کا آزادانہ استعمال شروع ہو گیا، جس کے نتیجے میں 3 خواتین سمیت 10 افراد زخمی ہو گئے۔

واقعے کے تمام زخمیوں کو ٹی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دیا گیاہے جن میں سے 2 کی حالت تشویش ناک ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں