34

بھارت، مندر کے اندر خاتون پر بہیمانہ تشدد

بھارت کے شہر بنگلورو میں خاتون پر مندر کے اندر بہیمانہ تشدد کیا گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق واقعے کی سامنے آنے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خاتون کو بالوں سے پکڑ کر ایک شخص اس پر تھپڑوں کی بارش کردیتا ہے۔
رپورٹس کے مطابق خاتون کو تشدد کے بعد بالوں سے گھسیٹ کر مندر سے باہر بھی نکال دیا جاتا ہے۔
اس موقع پر وہاں موجود دیگر لوگ خاموش تماشائی بنے رہے جبکہ خاتون پر تشدد کی وجہ فی الحال سامنے نہیں آئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں