73

بھارت؛ مقامی ویمنز کبڈی ٹیم کو ٹوائلٹ میں کھانا دینے کی ویڈیو وائرل

بھارت کی مقامی ویمز کبڈی ٹیم کو ٹوائلٹ (بیت الخلا) میں کھانا دینے کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔


بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق اتر پردیش کبڈی ٹیم کی ویمنز کھلاڑیوں کو بیت الخلا میں کھانا دینے کی ویڈیوز منظر عام پر آنے کے بعد اسپورٹس آفیسر انیمیش سکسینہ کو معطل کردیا۔
رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ مبینہ طور پر کھلاڑیوں کی وائرل ہونے والی ویڈیوز 16 ستمبر کو سہارنپور میں ویمنز انڈر 17 کبڈی ٹورنامنٹ کے دوران شوٹ کیا تھا۔
مزید پڑھیں: کرکٹ قوانین میں بڑی تبدیلیاں کردی گئیں
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بیت الخلا میں مختلف برتنوں میں چاول اور سبزی پیش کی جارہی ہے، ٹوائلٹ کے فرش پر رکھی چاول کی پلیٹ سمیت دیگر کھانے پینے کی چیزیں دیکھی جاسکتی ہیں۔
ایک اور ویڈیو میں انتطامیہ کے اراکین کو برتن اٹھاتے اور سوئمنگ پول کے قریب باہر لاتے ہوئے دکھایا گیا ہے جہاں کھانا پکایا جارہا ہے، وائرل ویڈیوز کے تنازعہ کے بعد ریاستی حکومت نے سہارنپور کے اسپورٹس آفیسر انیمیش سکسینہ کو معطل کر دیا گیا ہے۔
دوسری جانب سکسینہ نے دعویٰ کیا تھا کہ جگہ کی کمی کے باعث کھانا چینجنگ روم (ٹائلٹ) میں رکھا گیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں