112

بیوی کا نیند میں چوری کا اعتراف، شوہر نے پولیس کے حوالے کردیا

ایک برطانوی شخص نے اپنی بیوی کے نیند میں بڑبڑا کر چوری کا اعتراف کرنے پر اسے پولیس کے حوالے کر دیا۔
47 سالہ روتھ فورٹ بزرگ شہریوں کی دیکھ بھال کے مرکز پر کام کرتی تھی وہاں اسنے ایک وہیل چیئر پر موجود بزرگ خاتون کا کریڈٹ کارڈ چورا لیا۔
ایک دن روتھ سو رہی تھی اور نیند میں کچھ بڑبڑا رہی تھی جس پر اس کا شوہر نیند سے بیدار ہوا اور اس سے استفسار کیا جس پر روتھ نے کریڈٹ کارڈ چرانے کا اعتراف کیا، یہ سن کر اس کے شوہر کو بہت افسوس ہوا اور اس نے پولیس کو اطلاع دے دی۔
61 سالہ خاتون کے شوہر اینٹونی فورٹ نے کہا کہ جب روتھ نے ضرورت سے زیادہ خرچ کرنا شروع کیا تو مجھے اس پر شک بھی ہوا تھا، میں روتھ سے دل کی گہرائیوں سے پیار کرتا تھا، لیکن میں اس کے کیے کو نظر انداز نہیں کر سکتا تھا، یہ میرے لیے ناگوار تھا کہ وہ ایک بزرگ خاتون سے چوری کرسکتی ہے اور مجھے اس کی پولیس کو اطلاع دینا پڑی۔
اینٹونی کی جانب سے پولیس کو روتھ کی اطلاع دینے کے بعد اسے گرفتار کر لیا گیا اور پریسٹن کراؤن کورٹ میں وہ پیش ہوئیں جہاں اسے 16 ماہ کی سزا سنائی گئی۔
جج نے اینٹونی کے قابل ستائش اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ کرنا بہت مشکل کام رہا ہوگا جب کہ انہوں نے روتھ کو بھی کہا کہ تمہیں اپنے رویے پر پوری طرح شرمندہ ہونا چاہیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں