183

حضرت داتا گنج بخشؒ کےعرس کی تیاریاں مکمل،مقامی تعطیل کا اعلان

حضرت داتا گنج بخش رحمتہ اللہ علیہ کے عرس کی تین روزہ تقریبات کے انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔

تفصیلات کےمطابق حضرت سید علی بن عثمان الجویری کے 977ویں سالانہ عرس مبارک کی تین روزہ استقبالیہ تقریبات کا آغاز جمعہ سے ہو گا۔ محکمہ اوقاف ومذہبی امور پنجاب نے انتظامات کو حتمی شکل دیدی،عرس تقریبات کا باقاعدہ آغاز منگل کو رسم چادر پوشی کی ادائیگی سے ہوگا، وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا رسم چادر پوشی کی تقریب میں شریک ہونے کا امکان ہے،آج کے روز بعد از عشاء جامعہ مسجد داتا دربار میں مشاعرہ منقبت کا انعقاد کیا جائےگا۔
منگل کو رسم چادر پوشی کے بعد جامعہ مسجد میں قومی محفل حسن قرات کا آغاز ہو گا،عرس تقریبات کے دوران محفل نعت اور روحانی اجتماعات بھی منعقد کیے جائیں گے،دوسرے روز سماع ہال میں محفل سماع کا بھی آغاز ہو جائےگا،جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب دعا کے ساتھ تقریبات اختتام پزیر ہو جائیں گی،عرس تقریبات کے دوران سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے جائیں گے۔

علاوہ ازیں پہلے روز دودھ سبیل کا بھی افتتاح ہو گا۔ پنجاب حکومت نے حضرت داتا گنج بخش علی ہجویریؒ کے سالانہ عرس پر لاہور میں عام مقامی تعطیل کا اعلان کیا ہے۔ اس کا پنجاب حکومت نے باقاعدہ نوٹی فکیشن جاری کر دیا ہے۔
شہر بھر میں8 اکتوبر کو عام تعطیل ہو گی اور شہر بھر کے تمام تعلیمی ادارے اور ضلعی محکمہ جات کے دفاتر بند رہیں گے جبکہ سول سیکرٹریٹ معمول کے مطابق کھلا رہے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں