83

حکومت کیخلاف تحریک، بزدار کا رابطے تیز کرنے کا فیصلہ

حکومت کے خلاف تحریک کو روکنے کے لیے پنجاب کے وزیرِ اعلیٰ سردار عثمان بزدار نے رابطے تیز کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار آج شام دبئی سے وطن واپس پہنچیں گے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ عثمان بزدار نے واپسی پر اتحادیوں، ہم خیال اور ترین گروپ سے رابطوں کا فیصلہ کر لیا ہے۔
وزیرِ اعلیٰ پنجاب پارٹی کے ارکانِ اسمبلی سے بھی رابطے اور ملاقاتیں کریں گے، وہ ترین گروپ کے ارکان اور ہم خیال گروپ سے بھی رابطے کریں گے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار چوہدری برادران چوہدری شجاعت اور چوہدری پرویز الہٰی سے بھی رابطہ کریں گے۔
اس حوالے سے وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ اپوزیشن کو عدم اعتماد کی تحریک میں بھرپور شکست کا سامنا کرنا پڑے گا۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ اتحادی ساتھ ہیں، پارٹی بھی پوری طرح عمران خان کی قیادت میں متحد ہے، اپوزیشن نے انتشار اور ہم نے خدمت کی سیاست کی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں