201

خادم حسین رضوی کی رحلت پر ان کے اہلِ خانہ سے تعزیت کا اظہارکرتے ہیں۔اللہ ان کے درجات بلندکرے۔ اناللہ وانا الیہ راجعون۔وزیراعظم ،وزیر اعلیٰ پنجاب،گورنرپنجاب

وزیراعظم عمران خان نے مولانا خادم حسین رضوی کی وفات پرتعزیت کااظہارکیا ہے۔ اپنے ٹویٹ میں ان کا کہنا تھا کہ وہ خادم حسین رضوی کی رحلت پر ان کے اہلِ خانہ سے تعزیت کا اظہارکرتے ہیں۔اللہ ان کے درجات بلندکرے۔ اناللہ وانا الیہ راجعون۔
وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار، گورنرپنجاب چودھری سرور، وزیر اطلاعات و نشر یات سینیٹر شبلی فراز، صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان، امیرجماعت اسلامی سراج الحق، مسلم لیگ ق کے رہنما چودھری شجاعت اور چودھری پرویزالہی نے تحریک لبیک کے سربراہ خادم حسین رضوی کے انتقال پر اظہارِ افسوس کیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے تحریک لبیک کے سربراہ خادم حسین رضوی کے انتقال پر اظہار افسوس کیا۔
گورنر پنجاب چودھری سرور نے خادم حسین رضوی کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ خادم حسین رضو ی کی اسلام کے لیے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا۔
گورنر پنجاب نے خادم حسین رضوی کے اہل خانہ کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔
صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان کا خادم حسین رضوی کے انتقال پر اظہار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ مرحوم سچے عاشق رسول تھے۔
امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے علامہ خادم حسین رضوی کے انتقال پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ وہ علامہ صاحب کے اہل خانہ اور کارکنان و ذمہ داران کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔
چودھری شجاعت حسین اور چودھری پرویزالہٰی نے علامہ خادم رضوی کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ہے۔
چودھری برادران کا کہنا تھا کہ علامہ خادم حسین رضوی کی دینی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں