36

دفاعی نمائش کا دوسرا روز، 64 ممالک اپنی مصنوعات کیساتھ شریک

بین الاقوامی دفاعی نمائش آئیڈیاز کے گیارہویں ایڈیشن کے دوسرے روز بڑی تعداد میں ملکی وغیر ملکی شخصیات کی ایکسپو سینٹر آمد جاری ہے۔
دفاعی نمائش میں 51 ممالک کے 522 مندوبین جبکہ 64 ممالک کے 285 وفود شرکت کر رہے ہیں، جس میں آسٹریا، رومانیہ، ہنگری سمیت اہم ممالک پہلی بار شریک ہو رہے ہیں۔
نمائش میں رکھی گئی پاکستانی دفاعی مصنوعات میں الخالد ٹینک بھی شامل ہے، جے ایف 17 تھنڈر، مختلف میزائل سمیت جدید اسلحہ بھی سب کی توجہ کا مرکز ہے۔
دفاعی نمائش 2022 میں کشمیر کے نام سے بھی ایک علیحدہ ہال قائم کیا گیا ہے۔
ایکسپو سینٹر میں ملکی و غیرملکی دفاعی ساز و سامان اور مصنوعات رکھی گئی ہیں۔
واضح رہے کہ دفاعی نمائش 18 نومبر تک جاری رہے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں