39

رندیپ ہودا گھوڑے سے گر کر زخمی، اسپتال منتقل

بالی ووڈ اداکار رندیپ ہودا کو گھڑ سواری کے دوران بیہوش ہوکر گرنے کے باعث شدید چوٹیں آئی ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق 46 سالہ رندیپ ہودا کو ممبئی کے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، انہیں گھٹنے اور ٹانگ پر چوٹیں آئی ہیں۔
رپورٹس کے مطابق اداکار نے حال ہی میں اپنے نئے پروجیکٹ کے لیے اپنا 22 کلو وزن کم کیا تھا۔
واضح رہے کہ گزشتہ برس سلمان خان کی فلم رادھے کی شوٹنگ کے دوران بھی رندیپ ہودا زخمی ہوئے تھے جس کے بعد ان کی ٹانگ کا آپریشن کیا گیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں