260

زلمے خلیل زاد کی افغان صدر اور عبداللّٰہ عبداللّٰہ سے ملاقات

امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان زلمے خلیل زاد نے کابل میں افغان صدر اشرف غنی اور افغان مفاہمتی کونسل کے چیئرمین عبداللّٰہ عبداللّٰہ سے ملاقات میں امن عمل پر تبادلہ خیال کیا۔

زلمےخلیل زاد قطر میں طالبان سے ملاقات کے بعد گزشتہ روز کابل پہنچے، جہاں انہوں نے افغان صدر اشرف غنی ،قومی مفاہمتی کونسل کےچیئرمین عبداللّٰہ عبداللّٰہ سے ملاقات کی۔

زلمےخلیل زاد نے افغان صدر کیساتھ امن عمل سے متعلق تبادلہ خیال کیا۔

اس موقع پر عبداللّٰہ عبداللّٰہ کا کہنا تھا کہ ملاقات میں زلمےخلیل زاد کیساتھ امن عمل، نئے اقدامات، تازہ ترین سیاسی پیشرفت پر تبادلہ خیال کیا، سیاسی حل اور امن کی کوششوں میں تیزی لانے کے لئے مطالبے کا اعادہ بھی کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں