53

زین ملک اور جیجی حدید کے درمیان صلح ہوگئی؟

پاکستانی نژاد برطانوی گلوکار زین ملک اور فلسطینی نژاد امریکی سپر ماڈل جیجی حدید کے بارے میں یہ خبریں گردش کررہی ہیں کہ ان دونوں کے درمیان صلح ہونے کا امکان ہے۔
جیجی حدید نے حال ہی میں بیٹی خائی کی دوسری سالگرہ کے کیک کی تصویر شیئر کی۔
اُنہوں نے اپنی اسٹوری میں لکھا کہ’ہماری بیٹی آج 2 سال کی ہوگئی ہے‘۔
جیجی حدید نے اپنی اس اسٹااسٹوری میں اپنے سابق بوئے فرینڈ زین ملک کو بھی ٹیگ کیا۔
یاد رہے کہ امریکی سُپر ماڈل کے بارے میں میڈیا پر یہ خبریں بھی گردش کررہی ہیں کہ وہ آج کل ہالی ووڈ اداکار لیونارڈو ڈی کیپریو کو ڈیٹ کررہی ہیں۔
دوسری جانب، زین ملک کے ایک قریبی ذرائع کا یہ کہنا ہے کہ زین ملک کو ابھی بھی یہ امید ہے کہ ان کی جیجی حدید کے ساتھ صلح ہوجائے گی کیونکہ دونوں کے درمیان بیٹی کی وجہ سے آج بھی بہت اچھے تعلقات ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں