306

سرجری کے بغیر گُردے کی پتھری کیسے ختم کی جائے؟

ٹیوٹرپاکستان (اعظم خان) جسم میں پانی کی کمی گُردوں کی پتھری کی تشکیل کا باعث بن سکتی ہے۔ گردے کی پتھری زیادہ تر سرجری کے ذریعہ ختم کردی جاتی ہے لیکن کچھ موثر طریقے ہیں جن کی مدد سے آپ گھر میں ہی جسم سے گُردے کی پتھری نکال سکتے ہیں۔

گُردے انسانی جسم کے سب سے اہم اعضاء میں سے ایک ہیں۔ گُردوں کا کام انسانی جسم سے مضر زہریلے مادے نکالنا اور پانی، دیگر سیال، کیمیائی اور معدنیات کی سطح کو برقرار رکھنا ہے۔ صحت مند زندگی کے لیے انسانی جسم میں گُردوں کا مناسب طریقے سے کام کرنا بہت ضروری ہے۔
جسم میں پانی کی کمی گُردوں کے پتھروں کی تشکیل کا باعث بن سکتی ہے، یہ پتھر چھوٹے بڑے سائز کے ہوسکتے ہیں، گُردے کی پتھری کی تشکیل سے وزن میں کمی، بخار، متلی اور پیٹ کے نچلے حصے میں شدید درد کے ساتھ پیشاب میں پریشانی پیدا ہوسکتی ہے۔
گُردے کی پتھری زیادہ تر سرجری کے ذریعہ ختم کردی جاتی ہے لیکن کچھ موثر اور فطری طریقے ہیں جن کی مدد سے آپ گھر سے ہی اپنے نظام سے گردے کی پتھری نکال سکتے ہیں۔

بغیر کسی سرجری کے گردے کی پتھری ختم کرنے کے کچھ طریقے یہ ہیں:


زائد مقدار میں پانی پینا:
پانی کو زندگی کا بنیادی اور اہم جز سمجھا جاتا ہے۔ یہ ہائیڈریشن لیول کو برقرار رکھنے میں مدد کرتا ہے۔ پانی گُردوں کو معدنیات اور غذائی اجزاء کو تحلیل کرنے میں مدد کرتا ہے اور نظام ہاضمہ کے عمل کو بھی تیز کرتا ہے۔

پانی جسم سے غیر ضروری ٹاکسک نکالنے میں مدد کرتا ہے جس سے گُردوں کو مزید نقصان پہنچ سکتا ہے۔ جن لوگوں کو گُردے کی پتھری ہوتی ہے وہ اس پتھری کو پیشاب کے ذریعے نکالنے کے لیے پانی کا زیادہ استعمال کریں۔ عام طور پر ایک دن میں 7 سے 8 گلاس پانی پینے کا مشورہ دیا جاتا ہے۔

سیب کے سرکہ میں سائٹرک ایسڈ ہوتا ہے جس کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ یہ گُردے کی پتھری کو توڑنے اور اسے چھوٹے چھوٹے ذرات میں تحلیل کرنے کے عمل میں مدد فراہم کرتا ہے۔ یہ پیشاب کی نالی کے ذریعے گُردے کی پتھری کو نکالنے میں مدد کرتا ہے۔
سیب کے سرکہ کا استعمال زہریلے پانی کو نکالنے اور گُردوں کی صفائی میں بھی مدد کرتا ہے۔ روزانہ دو چمچ سیب کا سرکہ گرم پانی کے ساتھ لیا جاسکتا ہے جب تک کہ گُردوں سے پتھر مکمل طور پر ختم نہیں ہوجاتے۔

مکئی کے بال گُردے کی پتھری کو جسم سے نکالنے کے معاملے میں انتہائی موثر ہے۔ مکئی کے بالوں کو پانی کے ساتھ ابال کر اُس پانی کو پیا جاسکتا ہے۔ یہ گُردوں میں نئے پتھروں کو بننے سے بھی روکتا ہے۔ مکئی کے بالوں سے گُردے کا درد کم کرنے میں بھی مدد ملتی ہے جو گُردے کی پتھری کی وجہ سے ہوتا ہے۔
انار-
انار بہت سے غذائی اجزاء سے بھرپور ہوتا ہے اور یہ ایک انتہائی صحت بخش پھل ہے۔ انار کا جوس بہترین قدرتی مشروبات میں سے ایک ہے جو جسم کو ہائیڈریٹ رکھنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔

لیموں کا رس اور زیتون کا تیل:
لیموں کا رس اور زیتون کا تیل:
لیموں کا رس اور زیتون کا تیل گُردے کی پتھری کو جسم سے نکالنے کا ایک بہت موثر گھریلو علاج ہے۔ وہ لوگ جو قدرتی طور پر پتھری کو اپنے گردے سے نکالناچاہتے ہیں انہیں یہ مائع روزانہ پینا چاہیے۔ لیموں کا رس گردوں کی پتھری کو توڑنے میں معاون ہے جبکہ زیتون کے تیل میں اچھے اینٹی آکسیڈینٹس ہوتے ہیں جو مدافعتی نظام کو بڑھانے میں مدد کرتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں