149

سمندری طوفان کا 9 واں الرٹ جاری

محکمۂ موسمیات نے سمندری طوفان سے متعلق 9 واں الرٹ جاری کر دیا۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق بحیرۂ عرب کے شمال مغرب میں شدید سمندری طوفان موجود ہے، یہ طوفان 12 گھنٹوں کے دوران 10 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے بڑھا ہے۔

محکمۂ موسمیات نے بتایا کہ یہ طوفان کراچی کے مغرب اور جنوب مغرب سے 780 کلو میٹر دور ہے۔

محکمۂ موسمیات نے بتایا ہے کہ یہ طوفان اورماڑہ سے 530 کلو میٹر اور گوادر سے 300 کلو میٹر کے فاصلے پر ہے۔

محکمۂ موسمیات نے مزید بتایا ہے کہ طوفان مسقط سے 120 کلو میٹر دور مشرق اور شمال مشرق میں موجود ہے۔

محکمۂ موسمیات نے یہ بھی بتایا ہے کہ مذکورہ طوفان کے اطراف ہواؤں کی رفتار 115 سے 125 کلو میٹر فی گھنٹہ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں