57

سڈنی میں مزاحیہ فنکار ایاز خان کی پذیرائی

پاکستان کے ٹیلیویژن، اسٹیج اور فلموں کے سینئر مزاحیہ اداکار ایاز خان آسٹریلیا کے شہر سڈنی پہنچ گئے، جہاں وہ مختلف پروگرامز میں پرفارم کریں گے۔

سڈنی میں کوچہ ثقافت کی جانب سے پاکستان کی ڈائمنڈ جوبلی کے سلسلے میں منعقد ہونے والی ہنستی مسکراتی شام میں ایاز خان کو پاکستان سے پروگرام میں پرفارم کرنے کے لیے خصوصی طور پر مدعو کیا گیا ہے۔

ایاز خان نے بتایا کہ کوچہ ثقافت آسٹریلیا کے جاوید نذر نے مجھے دعوت دی ہے۔ اس موقع پر مزاحیہ مشاعرہ، ٹاک شو اور خاکے پیش کروں گا۔

واضح رہے کہ کوچہ ثقافت کے تحت گزشتہ دس برسوں سے آسٹریلیا میں فن و ادب کی سرگرمیاں منعقد کی جا رہی ہیں۔

ایاز خان نے مزید بتایا کہ عید پر ریلیز ہونے والی فلم قائد اعظم زندہ باد میں میری پرفارمنس کی گونج آسٹریلیا میں بھی سنائی دے رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں