282

شاپنگ بیگ سے تیار کردہ لباس

امریکی خاتون نے پلاسٹک کی تھیلیوں سے ایک ایسا انوکھا لباس تیار کیا ہےجو اصل میں اونی سویٹرکی طرح دکھائی دیتا ہے ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق 75 سالہ امریکی خاتون روسا نے پلاسٹک کی 140تھیلیوں سے اسکرٹ اور 170تھیلیوں سے سے جیکٹ بنائی ہے۔ خاتون نے سب سے پہلے پلاسٹک کی تھیلیوں کو پتلے ٹکڑوں میں کاٹا اور دھاگہ نما صورت دی ،دوسرے مرحلے میں روسا کو پلاسٹک کے ٹکڑوں کو جوڑنے کے لئے ایک خاص سوئی درکار تھی جو کہیں نہ ملی تو انہوں نے خود ایک سوئی تیار کی جس کی مدد سے انہو ںنےپلاسٹک کی تھیلیوں سے اپنی اسکرٹ اور جیکٹ تیار کی ۔

تقریباً دو ماہ کی مسلسل محنت کے بعد سوٹ تیار کیا جو مجموعی طور پر300پلاسٹک کی تھیلیوں سے بنایا گیا ہے ۔

روسا کا کہنا ہے کہ انہو ں نے یہ سوٹ مشغلے کے طور پر بنایا جب وہ یہ سوٹ ایک شادی میں پہن کر گئیں تو لوگوں نے انہیں خوب سراہا اور فیشن کے بجائے آرٹ کا ایک نمونہ قرار دیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں