160

صوبائی وزیر تعلیم پنجاب مراد راس کی بطور مہمان خصوصی ایجوکیشن ٹیکنالوجی کے حوالے منعقدہ آن لائن اجلاس میں شرکت

صوبائی وزیر تعلیم پنجاب مراد راس کی بطور مہمان خصوصی ایجوکیشن ٹیکنالوجی کے حوالے منعقدہ آن لائن اجلاس میں شرکت
اجلاس کا انعقاد انفارمیشن ٹیکنالوجی یونیورسٹی لاہور کی جانب سے کیا گیا
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر تعلیم پنجاب مراد راس نے کہا کہ ٹیکنالوجی کے جامع اور بھرپور استعمال کے بغیر شفافیت کو یقینی بنانا ناممکن ہے- چند سال پہلے تک محکمہ تعلیم پنجاب میں ٹیکنالوجی کا استعمال نہ ہونے کی بدولت آن لائن ویڈیو کانفرنس بھی ممکن نہیں تھا-انھوں نے کہا کہ گزشتہ چند سالوں کے دوران محکمہ تعلیم پنجاب میں ٹیکنالوجی کے حوالے انقلابی تبدیلیاں رونما ہوئی ہیں- محکمہ تعلیم پنجاب میں ٹیکنالوجی کی مدد سے اب تک ایک لاکھ سے زائد اساتذہ کو آن لائن ٹریننگ دی جا چکی ہے-
کرونا وباء کے دوران طلبا کے تعلیمی نقصان کو کم سے کم رکھنے کے لئے آن لائن چینل تعلیم گھر کا قیام عمل میں لایا گیا
مراد راس نے مذید کہا کہ نجی سکولوں کی رجسٹریشن کے لیے آن لائن پورٹل بنایا جس پر اب تک ہزاروں نجی سکول اپنی رجسٹریشن با آسانی کروا چکے ہیں- پاکستان بھر کے بچوں کے لئے ٹیکنالوجی کی مدد سے انصاف اکیڈمی کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے- انصاف اکیڈمی کے قیام سے والدین کو اکیڈمی کلچر سے چھٹکارا ملے گا-

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں