165

صوبائی وزیر تعلیم پنجاب ڈاکٹر مراد راس کے صوبے بھر میں سرکاری و نجی سکول کھولنے کے حوالے اہم اعلانات

لاہور(ٹیوٹرپاکستان) صوبائی وزیر تعلیم پنجاب ڈاکٹر مراد راس کے صوبے بھر میں سرکاری و نجی سکول کھولنے کے حوالے اہم اعلانات کر دیا- ڈاکٹر مراد راس نے کہا پے کہ 15 ستمبر سے پنجاب بھر کے سکول نویں، دسویں اور انٹرمیڈیٹ کے طلباء کے لئے کھول دئیےجائیں گے -22 ستمبر 2020 سے سکول چھٹی سے آٹھویں جماعت کے طلباء کے لیے کھولے جائیں گے-


30 ستمبر 2020 سے صوبے بھر کے تمام سکول پرائمری سطح پر بھی کھول دئیے جائیں گے –
پنجاب کے تمام سکولوں میں کسی بھی جگہ سکولوں کو ڈبل شفٹ میں چلانے کی اجازت نہیں دی جائے گی-
تمام جماعتوں کے طلبا کو متبادل دنوں پر بلایا جائے گا تاکہ ایس او پیز اور احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد یقینی بنایا جا سکے-
پنجاب میں تمام سکولوں کو پابند کیا جائے گا کہ وہ حکومت کی جاری کردہ ہدایات پر عملدرآمد کو ہر ممکن یقینی بنائیں-

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں