90

عامر لیاقت کی خالی نشست پر ضمنی انتخاب: ایم کیو ایم نے 10 نامزدگی فارم حاصل کرلیے

عامر لیاقت کے انتقال کے بعد خالی ہونے والی قومی اسمبلی کی نشست این اے 245 کے ضمنی انتخاب کے لیے ایم کیو ایم نے 10 کاغذات نامزدگی فارم حاصل کرلیے۔

این اے 245 پر 27 جولائی کو ضمنی انتخاب ہوگا، جس کے حوالے سے ریٹرننگ آفیسر ندیم حیدر کی جانب سے پبلک نوٹس جاری کردیا گیا۔

ریٹرننگ آفیسر کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم نے 10 کاغذات نامزدگی فارم حاصل کیے، ایک فارم آزاد امیدوار نے حاصل کیا۔

این اے 245 کے ضمنی انتخاب کے لیے کاغذات نامزدگی 22 جون سے 24 جون تک جمع کروائے جاسکیں گے، جہاں 27 جولائی کو پولنگ ہوگی۔

9 جون کو عامر لیاقت کے انتقال کے بعد این اے 245 کی نشست خالی ہوئی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں