82

عامر لیاقت کے پوسٹ مارٹم کیلئے محکمہ صحت کا پولیس سرجن کو خط

محکمہ صحت نے عامر لیاقت حسین کے پوسٹ مارٹم کے لیے پولیس سرجن کو خط لکھ دیا۔

خط کے متن کے مطابق پولیس سرجن سے کہا گیا ہے کہ عدالت نے عامر لیاقت کی موت کی وجہ جاننے کے لیے پوسٹ مارٹم کا حکم دیا ہے۔

محکمہ صحت نے اپنے خط میں مزید کہا کہ متعلقہ اداروں کو مطلع کیا جائے اور ضروری اقدامات کیے جائیں۔

واضح رہے کہ جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی نے عامر لیاقت کے پوسٹ مارٹم کا حکم دیا تھا جس پر عمل درآمد شروع کر دیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں