44

عمران خان کے قتل کروانے سے متعلق الزامات پر مریم نواز کا ردِعمل

پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز شریف نے چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان کے حکومت پر لگائے گئے قتل کی سازش سے متعلق نئے الزامات پر ردِ عمل کا اظہار کیا ہے۔

مریم نواز اپنے والد کے ہمراہ لندن میں موجود ہیں مگر ملکی سیاست میں متحرک کردار ادا کر رہی ہیں۔

گزشتہ روز عمران خان کی جانب سے حکومت پر لگائے نئے الزامات سے متعلق ایک صحافی نے میاں محمد نواز شریف اور مریم نواز شریف سے سوال کیا۔

صحافی کا پوچھنا تھا کہ پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ ہم اس حملے کا بدلہ لیں گے، حکومت پر بھی حملے کا الزام لگایا گیا ہے، اس پر آپ کیا کہیں گی؟

اس سوال کے جواب میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ یہ بہت بری بات ہے، سوچے سمجھے بغیر لوگوں پر الزامات لگانا۔

واضح رہے کہ گزشتہ شب باجوڑ میں خیبر پختون خوا کے صوبائی وزیر انور زیب خان نے اسلحہ لہرا کر وفاقی وزیرِ داخلہ رانا ثناء اللّٰہ کو سرِ عام دھمکیاں دی ہیں۔

صوبائی وزیر خیبر پختون خوا انور زیب خان نے کلاشنکوف لہرا کر دھمکی دی کہ ہم عمران خان کا بدلہ لیں گے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہم مسلح ہو کر اسلام آباد کی طرف آ رہے ہیں، رانا ثناء اللّٰہ سن لو! بندوقوں اور اسلحے کے ساتھ آپ کی طرف آ رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں