66

قومی سلامتی کمیٹی اجلاس، کالعدم ٹی ٹی پی سے مذاکرات سمیت اہم معاملات پر تبادلہ خیال

قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) سے مذاکرات سمیت اہم معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں سرحدوں کی صورت حال اور اہم سیکیورٹی امور پر پارلیمانی رہنماؤں کو بریفنگ دی گئی۔

علاوہ ازیں عسکری قیادت اور قومی سلامتی کے اداروں کے اہم معاملات پر بھی بریفنگ دی گئی۔

اجلاس میں افغانستان کی صورتحال، کالعدم ٹی ٹی پی سے مذاکرات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں پڑوسی ممالک کے ساتھ تعلقات، بیرونی اور داخلی چیلنجز پر بھی گفتگو کی گئی۔

اجلاس میں پارلیمانی جماعتوں کے سربراہان اور وفاقی وزرا شریک ہوئے، جبکہ آرمی چیف، ڈی جی آئی ایس آئی اور کور کمانڈر پشاور سمیت دیگر حکام بھی شریک ہوئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں