47

لاہور: شہدائے کربلا کے چہلم کا مرکزی جلوس حویلی الف شاہ سے برآمد

لاہور میں شہدائے کربلا کے چہلم کا مرکزی جلوس حویلی الف شاہ سے برآمد ہو گیا۔

مرکزی جلوس حویلی الف شاہ سے شروع ہو کر مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا کربلا گامے شاہ پر اختتام پذیر ہو گا۔

صوبے بھر میں301 جلوس اور 530 مجالس کی سیکیورٹی پر 42 ہزار سے زائد اہلکار، افسران اور رضاکار تعینات ہیں۔

آئی جی پنجاب کا کہنا ہے کہ سیف سٹی کیمروں کی مدد سے سیکیورٹی انتظامات کی مانیٹرنگ جاری ہے۔

سی سی پی او لاہور نے کہا کہ شہر میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری، اسلحے کی نمائش اور ہوائی فائرنگ پر پابندی عائد ہے۔

انہوں نے کہا کہ لاؤڈ اسپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی پر فوری کارروائی عمل میں لائی جائے گی، مخصوص مقامات پر موبائل سروس جزوی طور پر معطل رہے گی۔

کراچی میں شہدائے کربلا کے چہلم کا مرکزی جلوس آج دوپہر 1 بجے نشتر پارک سے برآمد ہوگا۔

شہدائے کربلا کے چہلم کے مرکزی جلوس کے پیش نظر گرومندر سے نمائش سگنل تک روڈ ٹریفک کے لیے بند ہے۔

خداداد سگنل سے نمائش جانے والی سڑک بھی ٹریفک کے لیے بند ہے اور نمائش سگنل سے ایم اے جناح روڈ حسینیہ ایرانیاں امام بارگاہ تک بند ہے۔

ناظم آباد سے ایم اے جناح روڈ کی طرف آنے والا ٹریفک لسبیلہ چوک سے گارڈن بھیجا جارہا ہے، لیاقت آباد سے آنے والے ٹریفک کو تین ہٹی سے جیل چورنگی کی جانب بھیجا جارہا ہے، اسٹیڈیم روڈ سے آنے والے ٹریفک کو نیو ایم اے جناح روڈ جانے کی اجازت ہو گی۔

کوئٹہ: شہدائے کربلا کےچہلم کا مرکزی جلوس برآمد
کوئٹہ میں شہداء کربلا کے چہلم کا مرکزی جلوس علمدار روڈ پر چوک شہدائے سے برآمد ہو گیا ہے۔

جلوس شہر کے مختلف علاقوں سے ہوتا ہوا بعد نماز مغرب فوارہ چوک پر اختتام پذیر ہوگا۔

چہلم کے جلوس کے راستے پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں