49

لاہور میں ایڈ ورٹا ئز نگ کے گروچیف ایگزیکٹو الحمراایڈورٹا ئز نگ سید اصغر عباس وفات پا گئے

لاہور میں ایڈ ورٹا ئز نگ کے گروچیف ایگزیکٹو الحمراایڈورٹا ئز نگ سید اصغر عباس وفات پا گئے
مرحوم کو سیکڑوں سو گو اروں کی موجود گی میں پنجاب سوسائٹی کے قبرستان میں سپر دخاک کر دیا گیا
مرحوم کی وفات سے ایڈ ورٹا ئز نگ کی فیلڈ میں پیدا خلا کوکبھی بھی پر نہیں کیا جا سکتا۔میاں عصمت رمضان
لاہور (نمائندہ سدید)لاہور میں ایڈ ورٹا ئز نگ کے گروچیف ایگزیکٹو الحمراایڈورٹا ئز نگ سید اصغر عباس
گذشتہ روز حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے۔مرحوم کے سوگواراں میں ایک بیوہ دوبیٹے اور ایک بیٹی شامل ہے۔مرحوم کو سیکڑوں سوگواردں کی موجودگی میں رات پنجاب سوسائٹی کے قبرستان میں سپردخاک کر دیا گیا۔روزنامہ سدید کے ایڈیٹر انچیف میاں عصمت رمضان نے اپنے ایک تعزیت پیغام میں کہاہے کہ مرحوم کی وفات سیجو خلا پیدا ہوا ہے وہ کبھی بھی پرنہیں ہو سکتا-مرحوم سید اصغر عباس ایک زندہ دل انسان تھے۔دوستوں کے دوست تھے جب بھی ان سے ملاقات ہوئی ہمیشہ لبوں پر مسکراہٹ دیکھی۔اللہ کریم مرحوم کی مغفرت کرے اور ان کے لواحقین کو صبر دے۔
مرحوم کے نماز جنازہ میں تمام میڈیا کے لوگوں کے ساتھ ساتھ انکے دیرینہ کلائنٹ جنھوں نے کبھی انکا ساتھ نہیں چھوڑا
ان میں چیف ایگزیکٹو مہر عبدالوحید،اشرف لیبارٹریز کے ڈائر یکٹرز ڈاکٹر زاہد اشرف،حکیم حامد کے علاوہ مختلف مکاتب فکرسے تعلق رکھنے والے سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں