229

لاہور کو صفائی کے لحاظ سے مثالی اور بہترین شہر بنایا جائے گا۔ تمام علاقوں کو صاف ستھرا دیکھنا چاہتا ہوں۔وزیرِ اعلیٰ سردار عثمان بزدار

پنجاب کے وزیرِ اعلیٰ سردار عثمان بزدار کہتے ہیں کہ شہر کے تمام علاقوں کو صاف ستھرا دیکھنا چاہتا ہوں۔

وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے لاہور سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے چیئرمین ملک امجد علی نون نے ملاقات کی جس کے دوران ایل ڈبلیو ایم سی کے امور، کارکردگی اور صفائی کے انتظامات پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر وزیرِ اعلیٰ عثمان بزدار نے لاہور میں صفائی کی صورتِ حال میں بہتری لانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ متوسط اور پسماندہ آبادیوں میں صفائی، ستھرائی پر خصوصی توجہ دی جائے
انہوں نے کہا کہ شہر کے تمام علاقوں کو صاف ستھرا دیکھنا چاہتا ہوں، صفائی کے انتظامات بہتر بنانے کے لیے حکومت آپ کو پورا سپورٹ کرے گی۔

عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ جلد شہر کا دورہ کر کے صفائی کی صورتِ حال کا جائزہ لوں گا، مؤثر مینجمنٹ کے ذریعے صفائی کے انتظامات کو خوب سے خوب تر بنایا جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ گندگی پر متعلقہ علاقے کے عملے کے خلاف کارروائی ہو گی، لاہور کو صفائی کے لحاظ سے مثالی اور بہترین شہر بنایا جائے گا۔
وزیرِ اعلیٰ پنجاب کا یہ بھی کہنا ہے کہ ایل ڈبلیو ایم سی کو صفائی، ستھرائی کے لیے درکار وسائل فراہم کیئے جائیں گے، شہری گلی محلوں کو صاف رکھنے میں ایل ڈبلیو ایم سی عملے کے ساتھ بھرپور تعاون کریں۔

چیئرمین ایل ڈبلیو ایم سی ملک امجد علی نون نے وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کو شہر میں صفائی کے انتظامات کو بہتر بنانے کے اقدامات سے آگاہ کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں