176

محمد رضوان نے ٹی ٹوئنٹی میں سنچری پر خوشی کا اظہار کردیا

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان نے جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں سنچری کرنے کے بعد اپنی خوشی کا اظہار کرتے اسے اپنے لیے اعزاز قرار دے دیا۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پہلے ٹی ٹوئنٹی کے بعد میڈیا سے گفتگو میں انھوں نے کہا کہ میرے لیے اعزازا کی بات ہے کہ میں پاکستان کا پہلا وکٹ کیپر بیٹسمین ہوں جس نے تینوں فارمیٹ میں سنچری بنائی۔

واضح رہے کہ جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کو 3 رنز سے شکست دے دی۔

اس میچ میں محمد رضوان نے 6 چوکوں اور 7 چھکوں کی مدد سے سنچری بنائی اور 104 رنز پر ناقابلِ شکست رہے۔

محمد رضوان کا کہنا تھا کہ میچ جیتنے پر مومنٹم بن جاتا ہے، ٹیسٹ سیریز بھی جیتے اور پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ جیتنے سے مورال بلند ہوا۔

انھوں نے کہا کہ لیجنڈ کھلاڑیوں نے ہمیشہ سکھایا کہ پچ کو دیکھ کر رنز کرو۔

ان کا کہنا تھا کہ اننگز کے آغاز میں کپتان بابر اعظم کے جلد آؤٹ ہوجانے کی وجہ سے وہ ابتدا میں آہستہ کھیلے۔

محمد رضوان نے کہا کہ بولرز نے اچھی باؤلنگ کی، عثمان اور نواز نے بہت اچھی باولنگ کی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مشکلات آتی ہیں لیکن ایک تسلسل بنا ہوا ہے، اسکو آگے لے کر چلیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں