54

مسلم لیگ ن کے رہنماؤں کو سمجھ نہیں آ رہی کہ کس دیوار میں اپنا سر ماریں۔ رات 10 بجے کے بعد پنجاب اسمبلی آئینی طور پر تحلیل ہو جائے گی۔ مسرت جمشید چیمہ

حکومت پنجاب کی ترجمان مسرت جمشید چیمہ کا کہنا ہے کہ رات 10 بجے کے بعد پنجاب اسمبلی آئینی طور پر تحلیل ہو جائے گی۔

ایک بیان میں مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) الیکشن سے بھاگنے کی بجائے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا مقابلہ کرے۔

انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کراچی بلدیاتی انتخابات سے بھاگنے کے لیے کوشش کر رہی ہے۔

مسرت جمشید چیمہ کا کہنا ہے کہ حلقہ بندیوں کا نوٹیفکیشن اور اس کے بعد تھریٹ الرٹ آ جاتا ہے، الیکشن کمیشن بھی فوراً ان کے خط پر اجلاس بلا لیتا ہے۔

ترجمان پنجاب حکومت کا یہ بھی کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کے رہنماؤں کو سمجھ نہیں آ رہی کہ کس دیوار میں اپنا سر ماریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں