47

ملکہ کی آخری رسومات، برطانیہ میں عام تعطیل

ملکہ کی آخری رسومات کی ادائیگی کے سلسلے میں آج برطانیہ میں عام تعطل کا اعلان کیا گیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق اس موقع پر شمعیں روشن کر کے انہیں خراج عقیدت بھی پیش کیا گیا۔
ملکہ الزبتھ کی یاد میں پاکستانی وقت کے مطابق رات بارہ بجے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔
ملکہ برطانیہ الزبتھ دوئم کو ان کی پسندیدہ قیام گاہ ونڈزر کیسل میں سپرد خاک کرنے کے انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔
شاہ چارلس ان کی بادشاہت کے خاتمے کا رسمی اعلان کریں گے جس کے بعد شاہی سُنار ملکہ کا تاج ان کے تابوت سے ہٹا دیں گے۔
برطانیہ کے 125 سنیما گھر ملکہ کی آخری رسومات دکھائیں گے
ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم کی آخری رسومات برطانیہ بھر کے 125 سنیما گھروں میں دکھائی جائے گی۔
برطانوی حکومت کے مطابق پارکس، چوک، گرجا گھروں میں بھی آخری رسومات دیکھنے کے لیے اسکرینیں لگائی جائیں گی۔
ملکہ برطانیہ کی آخری رسومات کو ٹی وی چینلز پر بھی براہ راست دکھایا جائے گا۔
واضح رہے کہ ملکہ برطانیہ کو پوتے، پوتیوں کی جانب سے انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا گیا، شہزادہ ولیم نے قیادت کی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں