192

ملک میں مکمل لاک ڈاؤن نہیں کرسکتے، وزیراعظم عمران خان

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ملک میں مکمل لاک ڈاؤن نہیں کرسکتے، مکمل لاک ڈاؤن سے دیہاڑی دار طبقہ متاثر ہوگا۔

وزیراعظم کی زیر صدارت قومی رابطہ کمیٹی برائے کورونا وائرس کا اجلاس ہوا، اجلاس میں ملک میں کورونا اور سیاسی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔

عمران خان نے ایس او پیز پر ہر صورت عملدر آمد کرنے کی ہدایت کردی۔

وزیراعظم نے کہا کہ ایس او پیز میں غفلت نہ برتی جائے۔

عمران خان نے کہا کہ سندھ حکومت نے دو ہفتوں کے لاک ڈاؤن کی تجویز دی، ہم مکمل لاک ڈاؤن کے متحمل نہیں ہوسکتے۔

انہوں نے کہا کہ اسمارٹ لاک ڈاؤن کی پالیسی برقرار رہے گی، ہماری اسمارٹ لاک ڈاؤن کی پالیسی پہلے بھی کامیاب رہی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں