204

مولانا فضل الرحمان کی وفد کے ہمراہ جاتی امرا آمد

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان وفد کے ہمراہ جاتی امرا پہنچے، جہاں مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے وفد کا استقبال کیا۔

مسلم لیگ ن کے رہنماؤں اور جے یو آئی ف کے وفد کے درمیان ملاقات جاری ہے۔

ملاقات میں مولانافضل الرحمان، شاہدخاقان عباسی، مریم نواز، احسن اقبال شریک ہیں، جبکہ شاہ اویس نورانی، ایاز صادق، خواجہ آصف، پرویز رشید، سعد رفیق بھی ملاقات میں موجود ہیں۔

وفد میں مرکزی نائب امیر مولانا یوسف، مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا امجد خان شامل ہیں، جبکہ مولانا فضل الرحمان کے معاون خصوصی مفتی ابرار احمد بھی وفد کا حصہ ہیں۔

یو آئی ف کے وفد میں صوبائی امیر ڈاکٹر عتیق الرحمٰن، صوبائی سیکرٹری جنرل مولانا صفی اللّٰہ بھی شامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں