37

میکسیکو: مسلح افراد کی وین پر فائرنگ، 4 امریکی شہری اغوا

میکسیکو کے شہر متاموروس میں مسلح افراد نے 4 امریکی شہریوں کو اغوا کرلیا۔
فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن (ایف بی آئی) کے مطابق چاروں امریکی ٹیکساس سے ایک سفید مِنی وین میں متاموروس داخل ہوئے تھے۔
ایف بی آئی کے سان انٹونیو ڈویژن آفس نے بتایا کہ جیسے ہی گاڑی میکسیکو میں داخل ہوئی اس پر فائرنگ کی گئی۔
ایجنسی کا کہنا ہے کہ چاروں امریکیوں کو مسلح ملزمان ایک گاڑی میں بٹھا کر لے گئے۔
ایف بی آئی نے مغویوں کی رہائی اور اغواکاروں کی گرفتاری کیلئے 50 ہزار ڈالر کی انعامی رقم کا اعلان کیا ہے۔
خیال رہے کہ متاموروس گلف ڈرگ کارٹیل کے مختلف گروپوں کا مرکز ہے۔
جمعہ کو امریکی شہریوں کی گاڑی پر ہونے والا فائرنگ کا واقعہ اس قدر خوفناک تھا کہ امریکی قونصل خانے نے انتباہی پیغام بھی جاری کیا۔
میکسیکو کی ریاستی پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے واقعے میں ہلاکتیں بھی ہوئیں اور شہری زخمی بھی ہوئے لیکن ان کی تعداد سے آگاہ نہیں کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں