272

نادیہ خان نے تیسری شادی کرلی

پاکستان کی مقبول اور کامیاب میزبان و اداکارہ نادیہ خان تیسری بار رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوگئیں۔

تفصیلات کے مطابق نادیہ خان نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر تیسری شادی کی تقریب کی تصویر شیئر کی ہے۔
مذکورہ تصویر میں نادیہ خان کے مہندی لگے ہاتھ نظر آرہے ہیں جبکہ اُنہوں نے ہاتھوں میں گلاب اور چمبیلی کے خوبصورت کنگن بھی پہنے ہوئے ہیں۔

نادیہ خان نے تصویر کے کیپشن میں کہا کہ ’میں بہت جلد اپنے مداحوں کے ساتھ اپنی شادی کی تقریب کی تصویریں شیئر کروں گی۔‘


اس کے علاوہ نادیہ نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں دُلہن بنے اپنی دلکش تصویر شیئر کی ہے۔
تصویر میں نادیہ خان عروسی لباس میں ملبوس بےحد حسین لگ رہی ہیں۔

سوشل میڈیا کے مختلف پیچز پر نادیہ خان اور اُن کے شوہر کی تصویر شیئر کی جارہی ہے تاہم اداکارہ کی جانب سے ابھی تک اُن کے شوہر کی تصویر شیئر نہیں کی گئی ہے۔

نادیہ خان اس سے قبل 2 بار شادی کے بندھن میں بندھ چکی ہیں اور اُن کے تین بچے ہیں، اُن کی بڑ ی بیٹی کا نام علیزے، بیٹے کا نام اذان اور سب سے چھوٹے بیٹےکا نام کیان ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں