166

نوازشریف کی تقاریر پر پابندی کی درخواست قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے پر فیصلہ محفوظ

اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی تقاریر پر پابندی کی درخواست کے قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا گیا ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں نواز شریف کی تقاریر پرپابندی کی درخواست پر چیف جسٹس اطہرمن اللّٰہ نے سماعت کی، اس دوران عدالت کی جانب سے ابتدائی سماعت کے بعد درخواست کے قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا گیا ہے۔
دوران سماعت چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے استفسار کیا گیا کہ کہ سیکیورٹی ادارے موجود ہیں، ملک میں پارلیمنٹ بھی ہے، سیاسی نوعیت کے معاملات میں عدالت کو کیوں ملوث کرنا چاہتے ہیں؟

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں