106

نیلم جہلم منصوبےکا دوسرامرحلہ بھی مکمل

این ٹی ڈی سی نے 133 کلومیٹر طویل 500 کے وی نیلم جہلم ڈبل سرکٹ ٹرانسمیشن لائن منصوبے کا دوسرا مرحلہ بھی کامیابی کے ساتھ مکمل کردیا۔969میگاواٹ نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ سے پیدا ہونے والی بجلی براہ راست 500 کے وی نوکھر گرڈ سٹیشن کو پہنچائی جائیگی۔ترجمان نے کہا کہ پہلے مرحلہ میں نیلم جہلم پاور ہاؤس سے ڈومیلی روات 152کلومیٹر ٹرانسمیشن لائن مکمل کی گئی ۔ دونوں مرا حل مکمل ہونے پر ٹرانسمیشن کی کل لمبائی 285کلو میٹر ہوگئی ہے ۔این ٹی ڈی سی نے نیلم جہلم تا نوکھر ٹرانسمیشن لائن کے ساتھ لوپنگ کے ذریعے720میگاواٹ کروٹ ہائیڈرو پاور کو بھی منسلک کردیا ہے۔جلد 720 میگاواٹ سستی توانائی قومی گرڈ میں شامل کر دی جائیگی۔ گوجرانوالہ، سیالکوٹ اور دیگر اضلاع کے لوڈ مینجمنٹ مسائل پر قابو پا لیا جائیگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں