65

نیوزی لینڈ کرکٹ نے دورۂ پاکستان کی تصدیق کر دی

گزشتہ برس سیکیورٹی خدشات کا بہانہ بناکر واپس لوٹنے والی نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم نے دورہ پاکستان کی تصدیق کی ہے، بھارت کے خلاف ہوم سیریز کے بعد نیوزی لینڈ کی ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گی۔

نیوزی لینڈ کرکٹ کے مطابق نیوزی لینڈ اور بھارت کے درمیان وائٹ بال سیریز 30 نومبر کو ختم ہو گی۔

نیوزی لینڈ کی ٹیم نے بھارت میں بھی مختصر دورانیے کی سیریز کھیلنی ہے، نیوزی لینڈ کا برصغیر کا دورہ فروری کے ابتداء میں ختم ہو گا۔

خیال رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہونے والی سیریز کے شیڈول کا اعلان نہیں کیا گیا تاہم نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کو دسمبر جنوری میں 2 ٹیسٹ اور 3 ون ڈے میچز کی سیریز کھیلنے کے لیے پاکستان آنا ہے۔

نیوزی لینڈ کی ٹیم اپریل میں وائٹ بال سیریز کے لئے دوبارہ پاکستان آئے گی۔

واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم پچھلے برس ستمبر میں دورہ پاکستان میں کوئی میچ کھیلے بغیر مشکوک سیکورٹی خدشات کےباعث وطن واپس روانہ ہوگئی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں