103

نیویارک : رہائشی عمارت میں آتشزدگی، 19 افراد ہلاک ، درجنوں زخمی

نیویارک کے رہائشی اپارٹمنٹس میں آتشزدگی کے باعث کم از کم 19 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق آتشزدگی کا واقعہ نیویارک کے علاقے ’’برونکس‘‘ میں واقع رہائشی بلڈنگ میں پیش آیا ، ابتدائی طور پر یہ کہا جارہاہے کہ آگ ہیٹر میں خرابی کے باعث بھڑکی ۔فائر ڈپارٹمنٹ کا کہناہے کہ آگ عمارت کی دوسری اور تیسری منزل میں جڑواں اپارٹمنٹ میں لگی ، فائرفائٹرز کی ٹیمیں محض تین منٹ میں موقع پر پہنچنے میں کامیاب ہوگئیں تھیں اور آگ پر قابو پانے کی کوششوں کا آغازکیا ۔
آتشزدگی کے باعث کم از کم 60 افراد زخمی ہوئے جن میں سے تشویشناک حالت میں مبتلا مریضوں کو فوری ہسپتال منتقل کیا گیا ، آگ پر قابو پانے کیلئے شہر کے تقریبا 200 فائر فائٹرز نے مہم میں حصہ لیا ۔
کمشنر نیگرو کا کہناتھا کہ آگ تیسری منزل پر واقع اپارٹمنٹ کے بیڈ روم سے آتشزدگی کا آغاز ہوا ، جہاں کمرے میں ہیٹر استعمال کیا جارہا تھا ، جب آگ لگی تو مکین گھر کو کھلا چھوڑ کر بھاگ کھڑے ہوئے ، کھلے دروازے آگے کیلئے ایندھن ثابت ہوئے اور اس نے تیزی سے پھیلنا شروع کر دیا جبکہ دھواں پوری بلڈنگ میں بھر گیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں