195

وزیراعلیٰ نے لاہوریوں کو خوش کر دیا،فردوس مارکیٹ انڈر پاس کا افتتاح،انڈرپاس کا نیا نام لعل شہباز قلندر سے منسوب

لاہور(میاں عصمت سے ) پنجاب حکومت کالاہوریوں کوتحفہ، وزیراعلیٰ عثمان بزدارنےفردوس مارکیٹ انڈر پاس کا افتتاح کردیا،جبکہ انڈرپاس کا نیا نام لعل شہباز قلندر سے منسوب کیا گیا ہے۔

انڈر پاس سے گزرنے والوں کی تعداد کا اندازہ 91000 یومیہ لگایا گیا، انڈر پاس سے ڈیفنس ، کیولری ، گلبرگ آنے جانیوالوں کو فائدہ ہوگا، وزیر اعلی نے کہا انڈرپاس کاافتتاح کرکے بہت خوشی ہورہی ہے، لعل شہباز قلندر انڈرپاس پرپونے2ارب روپے لاگت آئی ہے،ایک لاکھ گاڑیاں روز انڈرپاس سےگزریں گی،انڈرپاس سے لاہوریوں کوسہولت ملے گی، لاہورمیں مزید ایسےمنصوبے شروع کریں گے۔
دوسری طرف وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ اپوزیشن نے قومی مسئلے پر سیاست چمکانے کی ناکام کوشش کی، قوم وبا کے باوجود منفی سیاست کرنے والوں کو معاف نہیں کرے گی۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی قیادت نے کورونا وباء میں عوام کوتنہا نہیں چھوڑا، اپوزیشن رہنما مشکل کی گھڑی میں عوام کو اکیلا چھوڑ کر صرف بیان داغنے تک محدود ہیں۔دکھی انسانیت کی خدمت کیلئے عوام کے ساتھ کھڑا ہونا پڑتا ہے۔ اپوزیشن جماعتوں کا کورونا پر سیاست کرنا المیہ ہے۔حزب اختلاف نے ثابت کیا ہے کہ وہ صرف ذاتی مفادات کا تحفظ چاہتی ہیں، یہ وقت سیاست سے بالاتر ہو کر قومی مسئلے پر اکٹھا ہونے کا ہے، کورونا کے باعث دنیا بدل گئی لیکن بدقسمتی سے پاکستانی اپوزیشن کی منفی سیاست نہیں بدلی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں