85

وہاڑی، مبینہ زیادتی کا شکار بس ہوسٹس و ملزمان ڈی این اے کیلئے لیب منتقل

پنجاب کے ضلع وہاڑی میں مسافر بس میں مبینہ زیادتی کا شکار ہونے والی ہوسٹس کو ڈی این اے ٹیسٹ کے لیے پنجاب فرانزک لیبارٹری پہنچا دیا گیا۔

پولیس کے مطابق کیس کے مبینہ ملزمان بس کے گارڈ اور ڈرائیور کو بھی ڈی این اے ٹیسٹ کے لیے لاہور پہنچایا گیا ہے۔

وہاڑی پولیس نے بتایا ہے کہ گزشتہ روز عدالت نے دونوں ملزمان کو 4 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کیا تھا۔

وہاڑی پولیس نے عزم کا اظہار کیا ہے کہ کیس کی تفتیش میرٹ پر مکمل کر کے ملزمان کو سزا دلوائی جائے گی۔

18 سالہ ہوسٹس سے چلتی بس میں زیادتی
واضح رہے کہ ملزمان نے وہاڑی میں 2 روز قبل اسلحے کے زور پر 18 سالہ بس ہوسٹس کو چلتی بس میں مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا تھا

زیادتی کی شکار متاثرہ بس ہوسٹس کو تشویش ناک حالت میں ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

پولیس کے مطابق گاڑی صادق آباد سے میلسی پہنچی تو وہاں تمام مسافر اتر گئے، بس کو وہاڑی اسٹینڈ کی طرف لے جاتے ہوئے ڈرائیور نے گاڑی کو لاک کیا اور گارڈ کے ساتھ مل کر اسلحے کے زور پر بس ہوسٹس کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔

تھانہ دانیوال پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے گارڈ اور ڈرائیور کو گرفتار کیا تھا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں