284

وہاڑی میں ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کیلئے ریلی، عمران خان اپنے وعدے کے مطابق قوم کی بیٹی عافیہ صدیقی کو واپس لائے- بلال رانا

وہاڑی( شفقت رمضان سے )جمعیت طلبہ عربیہ وہاڑی کی طرف سے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کیلئے ریلی نکالی گئی ریلی کی قیادت منتظم جمعیت طلبہ عربیہ ضلع وہاڑی بلال رانا نے کی جبکہ کارکنوں نے امریکہ مخالف شدید نعرے بازی بھی کی تفصیل کے مطابق جمعیت طلبہ عربیہ وہاڑی کی طرف سے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کیلئے ریلی نکالی گئی ریلی کی قیادت منتظم جمعیت طلبہ عربیہ ضلع وہاڑی بلال رانا نے کی جبکہ کارکنوں نے امریکہ مخالف شدید نعرے بازی بھی کی اس موقع پر منتظم جمعیت طلبہ عربیہ بلال رانا نے کہا کہ مولانا شمشیر شاہد منتظم اعلی جمعیت طلبہ عربیہ پاکستان کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے وہاڑی جمعیت طلبہ عربیہ نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کیلئے ریلی کا اہتمام کیا گیا ریلی میں ڈاکٹر عافیہ کے حق میں نعرے لگائے گئے ریلی کے شرکاء نے پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر ڈاکٹر عافیہ کے حق میں نعرے درج تھے ریلی فیصل مسجد سے کچی منڈی گراؤنڈ تک نکالی گئی مولانا لقمان نے کہا کہ عمران خان نے حکومت میں آتے ہی کہا تھا کہ ہم سب سے پہلے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو رہا کروائیں گے عمران خان اپنے وعدے کے مطابق قوم کی بیٹی عافیہ صدیقی کو واپس لائے اگر یہ حکومت ہمارے مطالبات نہ مانے گی تو ملک گیر احتجاج کی کال دیکر لانگ مارچ کریں گے جمیعت طلبہ عربیہ کے کارکنوں نے امریکہ مخالف شدید نعرے بازی کی اس موقع پر حافظ بلال رانا منتظم جمعیت طلبہ عربیہ ضلع وہاڑی
حافظ محمد لقمان ڈپٹی جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی ضلع وہاڑی اسامہ صدیق امین جمعیت طلبہ عربیہ وہاڑی
مولانا عبد الروف عاقب جاوید مدثر شبیر حمزہ حمید راشد جلال بھی موجود تھے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں