45

ویرات کوہلی پاکستانی فینز کا پیار دیکھ کر پاگل ہو جائے گا، فرحان سعید

ڈرامہ و فلم انڈسٹری کے معروف اداکار و گلوکار فرحان سعید نے کہا ہے کہ بھارتی کرکٹ ٹیم کو ایشیاکپ کے لیے پاکستان ضرور آنا چاہیے، ویرات کوہلی اپنے لیے پاکستانی فینز کی محبت دیکھ کر پاگل ہو جائے گا۔
فرحان سعید آج کل اپنی آنے والی نئی فلم کی پورومشن میں مصروف ہیں اور آئے دن انٹرویوز بھی دے رہے ہیں۔
کرکٹ کے جبرے مداح فرحان سعید نے ایشیاکپ کےلیے بھارتی ٹیم کے نہ آنے سے متعلق بیان پر ردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ پہلی بار نہیں ہو رہا ہے کہ بھارتی بورڈ نے پاکستان آنے سے منع کیا ہو، ایسا پہلے بھی ہو چکا ہے، بطور کرکٹ فین بھارت کے اس بیان سے میرا دل دُکھا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ مجھے اس بات پر اس لیے اتنا غصہ آتا ہے کیوں کہ میں بھارت جا چکا ہوں، دہلی میں میرے بہت اچھے دوست بھی ہیں جن کے پاس میں ٹھہرتا رہا ہوں، جب میرے ذہن میں یہ آتا ہے کہ اب اس لڑائی سے ہم مل نہیں سکیں گے تو مجھے دکھ ہوتا ہے۔
فرحان سعید کا کہنا ہے کہ بھارتی ٹیم پاکستان آئے اور پھر آپ دیکھیں کیسا میلہ لگے گا جب کرکٹ فین ہوٹلوں کی لابیز میں، ہوٹلوں کے باہر بھارتی ٹیم کو ملنے کے لیے مجمع لگائیں گے۔
فرحان سعید نے مزید کہا کہ ویرات کوہلی یہ دیکھ کر پاگل ہو جائے گا کہ اُسے بھارت سے زیادہ پیار تو پاکستان میں مل رہا ہے۔
فرحان سعید کا کہنا تھا کہ بھارت نہیں آ رہا تو پاکستان بھی ایشا کپ کھیلنے سے انکار کر دے، پاکستان پی ایس ایل کروائے اور پورا پاکستان PSL دیکھے، یہ آئندہ برسوں کے لیے بھارت کے لیے ایک سبق ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں