329

پاکستان میں برڈفلو کے خدشات، مرغیوں کی قیمتیں گر گئیں

خیبرپختونخوا میں مرغیوں میں برڈفلو کے خدشات پیدا ہو گئے، بالائی اضلاع سے مرغیوں کی پشاور سپلائی بند ہو گئی، برڈ فلو کے خدشے پر مرغیوں کی قیمتیں بھی گر گئیں۔برڈ فلو خدشات کے باعث شادیوں سمیت دیگر تقریبات کیلئے بھی استعمال ہونے والی مرغی کا استعمال کم کر دیا گیا ہے۔

خیبرپختونخوا میں برڈ فلو کے خدشات، قیمتیں دو سو پچاس روپے سے ایک سو سترتک آ پہنچیں۔ آزاد کشمیر، مانسہرہ، ایبٹ آباد سمیت دیگر علاقوں سے مرغیوں کی سپلائی بند ہو گئی۔ خیبر پختونخوا میں مرغیوں میں برڈ فلو کے خدشات کیا پیدا ہوئے، عوام نے مرغی کا استعمال ہی کم کر دیا۔ کہتے ہیں پہلے مہنگا ہونے کی وجہ سے نہیں کھا سکتے تھے اور اب برڈ فلو بیماری کے باعث خریدنے سے ڈر لگتا ہے۔

دوسری جانب مرغی کے کاروبار سے وابستہ افراد کا کہنا ہے کہ برڈ فلو کی افواہوں سے مرغی کی فروخت متاثر ہوئی ہے تاہم سپلائی کم ہونے کی اصل وجہ دھندکے باعث ٹرانسپورٹ کی کمی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں