34

پنکج ترپاٹھی نے ساؤتھ انڈین فلموں میں کام کرنے سے انکار کیوں کیا؟

بالی ووڈ کے معروف اداکار پنکج ترپاٹھی نے ساؤتھ انڈین فلموں میں کام کرنے سے انکار کرنے کی وجہ بتادی۔
پنکج ترپاٹھی نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں انکشاف کیا کہ انہیں تیلوگو اور ملیالم فلموں کی پیشکشں ہوتی رہتی ہیں، لیکن وہ ان فلموں میں کام کرنے سے انکار کردیتے ہیں۔
اُنہوں نے کہا کہ’میں ساؤتھ انڈین فلموں کے مقابلے میں ہندی فلموں میں کام کرنے کو ترجیح دیتا ہوں کیونکہ میں خود ہندی کو زیادہ اچھی طرح سمجھتا ہوں، اس لیے مجھے لگتا ہے کہ میں دوسری زبانوں میں جذبات کا اظہار اچھے انداز میں نہیں کر سکتا‘۔
اُنہوں نے مزید کہا کہ’ہالی ووڈ کو تو آپ بھول جائیں‘۔
پنکج ترپاٹھی نے یہ بھی بتایا کہ وہ اب ویب سیریز ’مرزا پور‘ کے آنے والے تیسرے حصّے اور مقبول کامیڈی فلم ’فوکرے‘ میں اداکاری کرتے نظر آئیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں