254

ڈسٹرکٹ پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ: کوئین میری کالج اورنمل یونیورسٹی لاہورکے طلباء و طالبات کامطالعاتی دورہ

لاہور(ٹیوٹرپاکستان)محکمہ تعلقات عامہ پنجاب میں انٹرن شپ کے لئے آئی کوئین میری کالج اورنمل یونیورسٹی لاہورکے طلباء و طالبات نے ڈسٹرکٹ پولیس لائن قلعہ گجر سنگھ میں مطالعاتی دورہ کیا۔طلباء و طالبات نے پولیس لائن میں موجود مختلف شعبہ جات کا دورہ کیا۔

ایس پی ہیڈ کوارٹرز جمیل ظفر کی ہدایات پر ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز شاہد ریاض نے طلباء کو پولیس ورکنگ بارے بریفنگ دی۔ڈی ایس پی شاہد ریاض نے طلباء و طالبات کو پولیس کی چین آف کمانڈ اور انتظامی تقسیم بارے بھی آگاہ کیا۔طلباء و طالبات نے پولیس لائنز میں موجود یادگار شہداء کا دورہ کیا اور پولیس کے شہداء کے درجات بلند کے لئے دعا بھی کی۔ پولیس لائنز میں فائرنگ رینج میں جاری ریفریشر کورس، فرسٹ ریسپانڈ کورس اور اے آر ایف کے ریفریشر کورس بارے بھی بریفنگ دی گئی۔اس موقع پر ایس ایس پی آپریشنز/ایس پی ہیڈ کوارٹرز جمیل ظفر کا کہنا تھا کہ طلباء و طالبات کا پولیس لائنز کا دورہ خوش آئند ہے۔انہوں نے کہا کہ ایسی سرگرمیوں سے نوجوان نسل اور محکمہ پولیس کے درمیان پرُ اعتماد فضا قائم کو گئی۔دورے کے اختتام پر طلباء و طالبات نے ایس پی ہیڈ کوارٹرز، ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز اور پولیس لائنز کے عملہ شکریہ ادا کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں