188

ڈی سی لاہور عمر شیر چٹھہ کا بارش کے پیش نظر متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایات

ڈی سی لاہور عمر شیر چٹھہ کا بارش کے پیش نظر متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایات
سی ای او ایم سی ایل سید علی بخاری، اسسٹنٹ کمشنر شالیمار تہنیت بخاری بھی موجود تھے۔
مچھلی ڈیلروں سے ملاقات اورمچھلی منڈی کو جلد شہر سے باہر منتقل کیا جائے گا۔ڈی سی لاہور
لاہور(سدید رپورٹر) لاہور شہر میں ہونے والی بارش کے پیش نظر ڈی سی لاہور عمر شیر چٹھہ نے تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔ ڈی سی لاہور عمر شیر چٹھہ نے کہا کہ نشیبی علاقوں میں بارشی پانی کھڑا نہ ہونے دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ واسا اور ایل ڈبلیو ایم سی کا عملہ فیلڈ میں متحرک رہیں اور ایل ڈبلیو ایم سی کا عملہ صفائی ستھرائی کے انتظامات کو یقینی بنائے۔ ڈی سی لاہور عمر شیر چٹھہ نے کہا کہ واسا مشینری فعال رکھے اور سڑکوں پر کہیں بھی گندگی نہ ہو۔ ڈی سی لاہور نے کہا کہ کھڑے بارشی پانی کو فوری نکالا جائے۔ ڈی سی لاہور نے کہا کہ کھڑا پانی مچھر کی آماجگاہ ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ ڈپٹی کمشنر لاہور عمر شیر چٹھہ نے چائنہ اسکیم کا دورہ کیا۔ دورہ مچھلی منڈی کو اردو بازار سے چائنہ سکیم یا کاچھا منڈی کے پاس منتقل کرنے کے حوالے سے کیا گیا۔ سی ای او ایم سی ایل سید علی بخاری، اسسٹنٹ کمشنر شالیمار تہنیت بخاری، مینجر ماڈل بازار چائنہ سکیم اور دیگر بھی موجود تھے۔ مچھلی منڈی کو شہر سے چائنہ سکیم میں شفٹ کرنے کے لئے جگہ کو دیکھا گیا۔ پلاٹ کی منتقلی کے لئے ایل ڈی اے حکام سے بات چیت کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ کاچھا منڈی کے قریب بھی مچھلی منڈی کو شفٹ کرنے کی جگہ بھی زیر غور ہے۔ ڈی سی لاہور عمر شیر چٹھہ نے اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن ذیشان ندیم کو نقشہ اور دیگر ضروری کارروائی کرنے کی ہدایت کی۔ ڈی سی لاہور عمر شیر چٹھہ نے مچھلی منڈی کا بھی دورہ کیا اور اسسٹنٹ کمشنر سٹی فیضان احمد بھی ڈی سی لاہور کے ہمراہ تھے۔ انہوں نے مچھلی ڈیلروں سے ملاقات کی اور ان کو چائنہ سکیم اور کاچھا منڈی سائٹس کے حوالے سے بھی بتایا گیا۔ ڈی سی لاہور عمر شیر چٹھہ نے کہا کہ مچھلی منڈی کو جلد شہر سے باہر منتقل کیا جائے گا۔ ٭٭

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں