110

کابینہ میں رد و بدل، شوکت ترین وزیر خزانہ، فواد چوہدری اطلاعات و نشریات شبلی فراز وزیر سائنس و ٹیکنالوجی مقرر

وزیر اعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ میں ایک بار پھر تبدیلی کرتے ہوئے ماہر معاشیات شوکت ترین کو وزیرخزانہ اور رینونیوکا قلمدان دے دیا۔

ذرائع وزیر اعظم ہاؤس کے مطابق حماد اظہرکو صرف 18 دن بعد عہدے سے فارغ کر کے انہیں وزارت توانائی تفویض کردی۔

ذرائع کے مطابق عمر ایوب کو اکنامک افیئر کی وزارت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

خسرو بختیار کو صنعت و پیداوار دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

سابق وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کو وزیرِ اطلاعات و نشریات کا قلمدان دے دیا گیا جبکہ شبلی فراز کو وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کی ذمہ داری سونپ دی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں