98

کراچی: سمندری ہوائیں معطل، شدید گرمی

چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ افغانستان پر موجود ہوا کے زائد دباؤ کے باعث کراچی میں آج بھی سمندری ہوائیں معطل رہیں گی۔
انہوں نے بتایا کہ اس صورتِ حال کے باعث شہرِ قائد میں موسم بہت گرم اور خشک رہے گا۔
چیف میٹرولوجسٹ کا کہنا ہے کہ ہیٹ ویو کےدوران پارہ 42 ڈگری سینٹی گریڈ کو چھوسکتا ہے۔
سردار سرفراز نے بتایا ہے کہ کراچی میں کل سے سمندری ہوائیں بحال ہونے کا امکان ہے۔
ان کا مزید کہنا ہے کہ کل درجہ حرارت 36 سے38ڈگری سینٹی گریڈ تک آنے کی امید ہے، جبکہ 8 اپریل تک درجۂ حرارت 34 سے 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک ہو سکتا ہے۔
چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے یہ بھی بتایا ہے کہ آئندہ دنوں میں گرمی کی شدت میں مزید کمی کا امکان ہے۔
ماہرینِ صحت نے شدید گرمی اور ہیٹ ویو کی صورتِ حال میں کراچی کے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ دن کے اوقات میں سر کو ڈھانپ کر رکھیں۔
ماہرینِ صحت کا مزید کہنا ہے کہ شہری ہلکے رنگ کے اور ڈھیلے ڈھالے کپڑے پہنیں، کم سے کم 12 سے 15 گلاس پانی لازمی پیئیں۔
ماہرینِ صحت نے شہریوں کو یہ ہدایت بھی کی ہے کہ گرم موسم کے دوران بچے، بزرگ اور خواتین بلا ضرورت گھر سے باہر نہ نکلیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں