76

کورونا بڑھا تو پھر سخت اقدامات کرنے پڑجائیں گے، وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے خبردار کیا ہے کہ اگر کورونا کےمزید کیسز بڑھے تو شاید حکومت کو پھر سخت اقدامات لینے پڑجائیں گے۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت کورونا ٹاسک فورس کا اجلاس کراچی میں ہوا۔

اجلاس میں صوبائی وزراء عذرا پیچوہو، ناصر شاہ، شرجیل میمن سمیت دیگر نے شرکت کی۔

اجلاس میں سیکریٹری صحت نے صوبے میں کورونا صورتحال پر بریفنگ دی۔

سیکریٹری صحت سندھ نے کورونا صورتحال پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ کراچی میں کورونا کیسز 24 جون سے بڑھنا شروع ہوئے ہیں جبکہ کورونا کےہفتہ وار 19 فیصد کیسز رپورٹ ہو رہے ہیں۔

ترجمان وزیراعلی سندھ کا کہنا ہے کہ اس وقت کورونا کے کل مریضوں کی تعداد 63 ہے جن میں 4 وینٹی لیٹرزپرہیں۔24جون کو 248 کیسز تھے اور 26 جون کو337، 28 جون کو431 اور 30 جون کو 465 کیسز رپورٹ ہوئے.

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ کراچی میں کورونا کیسز کا سب سے زیادہ ہفتہ وار تناسب ہے جب کہ جیکب آباد میں 3 فیصد، جامشورو 3 فیصد، سکھر 2 فیصد اور ٹھٹھہ میں 2 فیصد کیسز ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگرکورونا کےمزید کیسز بڑھے تو شاید حکومت کو پھر سخت اقدامات لینےپڑجائیں گے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے صوبے خاص طور کراچی میں کورونا کے ٹیسٹ بڑھانے کی ہدایت جاری کی ہے اور عوام سے اپیل کی ہے کہ کورونا سے بچنے کے لئے ایس او پیز پر عمل کریں، کورونا سے بچاو کی ویکسی نیشن اور بوسٹرلگوائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں