148

کووڈ ویکسین کا ری ایکشن، کیٹی پرائس کا بیٹا اسپتال منتقل

برطانوی ماڈل اور اداکارہ کیٹی پرائس کے 18 سالہ بیٹے ہاروے کو کورونا ویکسین کے سائیڈافیکٹ کی وجہ سے اسپتال منتقل کرنا پڑا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق ہاروے ویکسین کی خوراک لینے کے بعد بہت زیادہ کانپ رہا تھا اور اسے بخار بھی تھا۔ جبکہ والدہ کیٹی پرائس کو لگ رہا تھا کہ یہ صرف کسی طرح کا الرجک ری ایکشن ہے۔

کیٹی پرائس کا بیٹا اس وقت لندن کے اسپتال میں زیرعلاج ہے۔

رپورٹس کے مطابق 42 سالہ کیٹی پرائس بیٹے کی حالت سے متعلق بہت پریشان ہیں اور وہ خود کو نارمل کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔

ویکسین تقسیم کرنے والوں کا کہنا ہے کہ ویکسین لینے والے زیادہ تر لوگوں کو ری ایکشن کے طور پر بہت ہی کم وقت کیلئے معمولی ہاتھ میں درد اور تھکاوٹ محسوس ہوئی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں