63

یوکرین میں امریکی اور برطانوی اسپیشل فورسز کی موجودگی کا انکشاف

فرانسیسی اخبار نے ملکی انٹیلی جنس ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ برطانوی اور امریکی اسپیشل فورسز کے فوجی یوکرین میں ’’خفیہ جنگ‘‘ لڑ رہے ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ روس کے ساتھ یوکرین کا تنازع شروع ہونے سے قبل ہی برطانیہ اور امریکا کی ایلیٹ اسپیشل فورسز کے دستے موجود تھے۔ فرانسیسی اخبار لی فگارو کے صحافی جارجز ماربرونو کی جانب سے اپنی رپورٹ میں یہ دعویٰ ایک ایسے موقع پر کیا گیا ہے-
جب برطانوی وزیراعظم بورس جانسن یوکرین کے دورے پر تھے اور ان کی حفاظت کیلئے برطانیہ کی خصوصی فورس ایس اے ایس کے دستے موجود تھے۔ تاہم، سرکاری سطح پر اس دعوے کی تردید یا تصدیق نہیں کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں